ہمیں میدان خالی نہیں چھوڑنا، ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے استعفے بلاول بھٹو کے پاس جمع کرا دیے، فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، مراد علی شاہ
ہمیں میدان خالی نہیں چھوڑنا، ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے استعفے بلاول بھٹو کے پاس جمع کرا دیے، فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، مراد علی شاہ

سندھ کابینہ نے طلبہ یونینز بحال کرنے کابل منظورکرلیا

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں طلبہ یونینز بحال کرنے کابل منظورکرلیاگیا۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا،سندھ کابینہ نے طلبہ یونینز کو بحال کرنے کا بل منظور کرلیا،بل کے متن میں کہاگیا ہے کہ طلبہ یونینز7 سے 11 ارکان پر مشتمل ہوں گی،طلبہ یونینزکا کام تعلیمی ماحول بہتر کرنااورنظم و ضبط پیداکرناہوگا۔

بل میں مزید کہاگیاہے کہ طلبہ یونینز کاتعلیمی سرگرمیوں کو روکنا خلاف قانون ہوگا،طلبہ یونینزکااسلحہ رکھنایاتعلیمی اداروں میں لاناخلاف قانون ہوگا،طلبہ پر اسلحہ رکھنے یا تعلیمی اداروں میں لانے پر پابندی ہوگی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہاہے کہ طلبہ یونینز بحال کرنے کا بل سندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پاس کرا لیا جائے گا جس کے بعد گورنرکے پاس دستخط کے لیے بھیجا جائے گا،گورنرکے دستخط کے بعد سندھ میں طلبہ یونییز باضابطہ طور پربحال ہو جائیں گی۔