موجودہ حکومت کی نااہلی کے باعث منصوبے کی لاگت میں گیارہ ارب روپے کا اضافہ ہوا۔فائل فوٹو
موجودہ حکومت کی نااہلی کے باعث منصوبے کی لاگت میں گیارہ ارب روپے کا اضافہ ہوا۔فائل فوٹو

مسلم لیگ نون نے اورنج ٹرین کا افتتاح کر دیا

لاہور میں پنجاب حکومت کی جانب سے 10 دسمبر کو اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے افتتاح کا اعلان کیا گیا تھا تاہم مسلم لیگ نون نے ایک دن پہلے ہی اس منصوبے کا افتتاح کردیا۔

مسلم لیگ نون کی جانب سے آج اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے افتتاح کی تقریب ایک رنگا رنگ میلے کی صورت اختیارکرگئی۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کا سب سے بڑا عوامی منصوبہ بالآخر پایہ تکمیل کو پہنچ گیا، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اورنج لائن میٹرو ٹرین کے آزمائشی سفرکا آغاز 10 دسمبر کو کرنے جا رہی تھی، تاہم مسلم لیگ نون نے ایک دن پہلے ہی مال روڈ پر افتتاحی تقریب سجالی ہے۔

اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اورگھڑڈانس بھی ہوا، جبکہ شرکا کے لیے گرما گرم جلیبیوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا اللہ تارڑ، لاہور کے صدر پرویز ملک اور اورنج لائن ٹرین کی سٹیئرنگ کمیٹی کے سابق چیئرمین خواجہ احمد حسان نے خطاب کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کے باعث منصوبے کی لاگت میں گیارہ ارب روپے کا اضافہ ہوا۔تقریب میں کارکنوں نے پُرجوش نعرے بازی کی اورکرنسی نوٹ بھی نچھاورکیے گئے۔