لاہور ہائیکورٹ مریم نواز کو اکیلے پیش ہونے کا حکم دے۔فائل فوٹو
لاہور ہائیکورٹ مریم نواز کو اکیلے پیش ہونے کا حکم دے۔فائل فوٹو

ترقیاتی فنڈزسب سے دیے گئے مگر کام صفر؟

نیب نے منی لانڈرنگ کے خلاف بڑے پیمانے پرتحقیقات کا آغازکردیا،لاڑکانہ کے علاقے تعلقہ ڈوکری سے متعلق اہم انکشافات ہوئے ہیں۔نیب نے تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ چیئرمین نیب کو ارسال کردی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیب ذرائع کاکہناہے کہ تعلقہ ڈوکری کو کراچی سے بھی زیادہ ترقیاتی کاموں کا بجٹ دیا گیا،اربوں روپے ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے بیرون ملک منتقل کیے گئے۔

نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈوکری کے سابقہ افسران سمیت100سے زائد ٹھیکیداروں کے بیانات ریکارڈکئے گئے،لاڑکانہ کے تعلقہ ڈوکری کو 10سال میں 20ارب روپے سے زائد کے فنڈز دیے گئے، تمام فنڈز ترقیاتی کاموں کے نام پر خرچ کیے گئے مگرعلاقے میں کوئی کام نہیں ہوا۔

نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے ٹھیکے جن کمپنیوں کو دیے گئے وہ صرف کاغذات میں تھیں۔