پی ٹی آئی نے فنڈ دینے والے 40 ہزار افراد کا ڈیٹا دیا، کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہزار افراد کا بھی ڈیٹا دے سکتے ہیں؟ مراد سعید
پی ٹی آئی نے فنڈ دینے والے 40 ہزار افراد کا ڈیٹا دیا، کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہزار افراد کا بھی ڈیٹا دے سکتے ہیں؟ مراد سعید

خواجہ آصف نے متحدہ عرب امارات میں دھوبی کی نوکری کی۔مراد سعید

وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے گھر کے باہر ہونے والے احتجاج سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں، ہم اس طرح کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی تقریر کے جواب میں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا آپ نے خود کہا کہ ووٹ کو عزت دو پھر کہا مجھے باہر جانے دو، نواز شریف کے گھر کے باہر ہونے والے احتجاج کی مذمت کرتے ہیں، جس گھرکی بات ہورہی ہے اسے ثابت کرنے میں 5 سال لگے،

انہوں نے کہاکہ پہلے کہتے تھے کہ ہماری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں۔ تحریک انصاف کا اس احتجاج سے کوئی تعلق نہیں اور ہماری پارٹی اس طرح کے رویے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے خواجہ آصف کی تقریرکا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایوان میں بڑی دھمکیاں دی گئیں، یہ جانتے تھے کہ لندن سے واپسی پران سے سوال ہوں گے۔عمران خان کی فیملی کے خلاف ان کی گفتگو سب نے سنی، خواجہ آصف وفاقی وزیر ہوتے ہوئے متحدہ عرب امارات سے دھوبی یا مزدور کی تنخواہ لیتے رہے ۔

انہوں نے سلیمان شہباز کو کک بیکس سپیشلسٹ قرار دے دیا اور کہا کہ سبز رنگ کی بلٹ پروف گاڑی میں کرپشن کا پیسہ منتقل کیا جاتا رہا۔

مراد سعید نے کہا کہ احسن اقبال کے بھائی کو ٹھیکے کیسے ملے؟ ہم سوال تو پوچھیں گے، کیا شہباز شریف سے ٹی ٹی سے متعلق سوال پوچھا گیا؟ وہ شہزاد اکبر کے 18 سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے؟ انہوں نے برطانوی صحافی کو عدالت لے کر جانا تھا لیکن اب تک کیوں نہیں لے کر گئے؟۔

تحریک انصاف حکومت کی جانب سے آرڈیننس پاس کیے جانے کے معاملے پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کی حکومت نے ڈیڑھ سال میں صرف 19 آرڈیننس پاس کیے لیکن محترمہ بینظیر بھٹو کے پہلے 3 سالہ دور میں 357 آرڈیننس پاس کیے گئے، انہوں نے ہر سال129 آرڈیننس پاس کرائے لیکن تحریک انصاف کے 19 آرڈیننس پاس کرنے پر اتنا شور کیوں ہے؟ ایک سال میں 129 آرڈیننس پاس کرنے والے ہمیں جمہوریت نہ سکھائیں۔