دوسگی بہنیں اور دو سگے بھائی پسند کی شادی نہ کر سکے

میرپورخاص میں دوسگی بہنیں اور دو سگے بھائی پسند کی شادی کرنے عدالت پہنچ گئے۔

پولیس نے عدالت کے باہر سے چاروں کوتحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق کھپرو کے علاقے بھٹ بھائٹی کی رہائشی دونوجوان سگی بہنیں اسی علاقہ میں ہی رہائش پذیراپنے رشتے دار دو سگے بھائیوں سے پسند کی شادی کرنے ان کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس میرپورخاص پہنچ گئیں۔

اس دوران لڑکیوں اور لڑکوں کے والدین نے بھی عدالت کے سامنے سڑک پر جمع ہوکر ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور لڑکوں اورلڑکیوں کو تحویل میں لے کر ٹاﺅن پولیس اسٹیشن اور وومن پولیس اسٹیشن منتقل دیا۔ رابطہ کرنے پر پولیس نے بتایا کہ دونوں لڑکوں اور لڑکیوں کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.