بلوچستان کے وزیر صحت کو وزارت سے ہٹا دیا گیا

بلوچستان کے وزیربرائے صحت نصیب اللہ مری سے قلمدان واپس لے لیا گیا۔

قلمدان کی واپسی کا نوٹیفیکیشن وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے جاری کیا گیا تاہم ان کوعہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آئی۔

وزارت واپس لیے جانے پر میر نصیب اللہ مری کا کہنا تھا کہ مجھے وزارت مرکزی قیادت کی مشاورت سے دی گئی تھی آج اس حوالے سے اعلیٰ حکام سے بات کروں گا۔

سابق وزیر صحت نے کہا کہ میں نے قلیل مدت میں صوبے کے عوام کو صحت کے بنیادی سہولیات فراہم کی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ میر نصیب اللہ مری سے قلمدان واپس لیے جانے کے بعد اب  وزارت صحت کے معاملات وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان خود دیکھیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مبین خلجی پارلیمانی سیکریٹری کے عہدے سے مستفعی ہوئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.