عمران خان عوام کو بتائیں،اورنج لائن کس نے بنائی؟

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اورنج لائن نوازشریف اور شہبازشریف کا عوام کیلیے تحفہ ہے، شہباز شریف کے منصوبے پرحکمران اپنے نام کی تختی لگا رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اورنج ٹرین کے آزمائشی بنیادوں پرآغازپراپنے بیان میں کہاہے کہ شہبازشریف نے 5 میٹروزبنائیں، عمران خان قوم کو بتائیں اورنج لائن کس نے بنائی؟اور یہ کس کا وژن تھا؟۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 16مئی 2018کو شہبازشریف اورنج لائن آزمائشی طورپر چلاچکے ہیں،عمران صاحب مسلم لیگ ن کے ترقیاتی منصوبوں میں دانستہ تاخیر کررہے ہیں،منصوبوں میں تاخیر سے لاگت کو دانستہ بڑھایا جارہا ہے،تحقیقات ہونی چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف کے دیگرمنصوبوں میں تاخیرسے ملک کو نقصان نہ پہنچائیں،اورنج لائن نوازشریف اور شہبازشریف کا عوام کیلیے تحفہ ہے،ترجمان کا کہناتھا کہ نوازشریف اقتدارمیں نہ ہوکربھی عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اوران کے حواری 5سال سے پشاور میں میٹرو بنا رہے ہیں لیکن نالائقوں نے ابھی تک ایک کھرب روپے میں صرف کھڈے ہی بنائے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 10سال جس میٹرو اور ٹرین پر آپ سیاست کرتے رہے ،آج اس کے فیتے کٹوا رہے ہیں۔عمران صاحب ! 16 مئی 2018ء کو شہباز شریف اورنج لائن آزمائشی طور پر چلا چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہعمران صاحب آپ اور آپ کی حکومت اتنی نالائق ہے کہ 15 ماہ میں اسے نہ چلا سکے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان پر شہباز شریف کا خوف طاری ہے۔ان کے ترقیاتی منصوبے دیکھ کر حسد میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.