وکلا نے فیاض الحسن چوہان کی واٹ لگا دی

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلا کی ہنگامہ آرائی پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان پی آئی سی پہینچ گئے جہاں وکلا نے خود انہیں ہی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

وکلا نے فیاض الحسن چوہان کے بال نوچے گئے تھپڑ مارے گئے۔جس پر صوبائی وزیر کو بھاگ کر جان بچانا پڑی۔

صوبائی وزیر فیاض الحسن پر وکلا تشدد کر رہے ہیں۔فوٹو سوشل میڈیا
صوبائی وزیر فیاض الحسن پر وکلا تشدد کر رہے ہیں۔فوٹو سوشل میڈیا

وکلا کے تشدد کا نشانہ بننے والے فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ڈرنے والے نہیںہیں اور ذمے داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلا کی ہنگامہ آرائی پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان پی آئی سی پہنچ گئے جہاں وکلا نے خود انہیں ہی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

وکلا نے فیاض الحسن چوہان کے بال نوچے اورزدوکوب کیاجس پر صوبائی وزیر کو بھاگ کر جان بچانا پڑی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شرپسند عناصر نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی ہے۔میں ان کی بہتری کیلیے آیا تھا۔

انہوں نے کہا وہ ڈرنے والے نہیں ہیں اور ڈی آئی جی آپریشنز کے ساتھ مل کرکارروائی کررہے ہیں،ذمے داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.