لیگی ایم پی اے کی ڈگری11سال بعد جعلی نکلی

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کی بی اے کی ڈگری جعلی نکلی۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 239 سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا عبدالرؤف کی بی اے کی ڈگری کا 11 سال بعد فیصلہ ہوگیا۔ بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ نے ایم پی اے رانا عبدالرؤف کی ڈگری کو منسوخ کر دیا۔

ایم پی اے رانا عبدالرؤف کی ڈگری کیخلاف 2008 کے الیکشن میں دوسرے نمبر پرآنے والے سابق ایم پی اے راؤ اعجازعلی خان کے بیٹے راؤ آصف اعجاز نے یونیورسٹی کو درخواست دی تھی، تقریباً11 سال بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈگری کی جعلسازی کو تسلیم کرکے اسے منسوخ کردیا۔

ایم پی اے رانا عبدالرؤف نے 2008 کے الیکشن میں اسی ڈگری پر الیکشن جیتا، رانا عبدالرؤف 2008، 2013 اور 2018 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرایم پی اے منتخب ہوئے ہیں، 2008 اور 2013 میں ن لیگ کی حکومت کے ادوار کی وجہ سے جعلی ڈگری کا فیصلہ نہیں ہونے دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.