’’ڈی جی آئی ایس پی آرمیرے ماموں ہیں‘‘

شجاع آباد کے قریب اڈا جلال آباد موٹر وے پرگاڑی روکنے پرسپیڈ چیکنگ کے دوران موٹروے پولیس نے تیز رفتار سفید مہران کو روکااور اسے کاغذات چیک کرانے کیلیے کہا تو حمزہ غفور نامی ڈرائیور مشتعل ہو گیا اور موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے لگا۔

اس پر ویڈیو بنالی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پولیس کو ناقابل یقین دعوے کرتے ہوئے حمزہ نامی اس شخص نے کہا وہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھانجا،وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا دوست ہے۔

موصوف کاکہاتھاکہ وہ سید زادے ہیں اور جلا کر راکھ کردیں گے ۔حمزہ نامی شہری نے اپناتعارف بھی بطورآرمی کیپٹن کروایااوراہلکار کو معطل کروادینے کی دھمکی بھی دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملتان بہاولپور روڈ پر اڈا جلال آباد کے قریب موٹروے پولیس نے  تیز رفتار سفید مہران کار کو روکا اوراسے کاغذات چیک کرانے کیلیے کہا تو حمزہ غفور نامی ڈرائیور مشتعل ہو گیا ۔

ڈی ایس پی احسان الحق نے تھانہ گیلے وال سے پولیس بلا کر حمزہ کو انکے حوالے کردیا۔ اس دوران کار کی چیکنگ کی گئی تو اس میں سے 220 گرام چرس بھی برآمد ہوئی۔تھانہ گیلے وال پولیس نے دوران ڈرائیونگ غفلت، کار سرکار میں مداخلت، جعلی سرکاری ملازم ظاہر کرنے اور منشیات کی برآمدگی پر حمزہ پر دو الگ الگ مقدمات درج کیے۔

تبصرے بند ہیں.