سیاہ فام سردارنی مس ورلڈ 2019 کا تاج لے اڑی

دنیا پر سیاہ فام حسیناؤں کا راج،مس یونیورس کے بعد مس ورلڈ2019 کا اعزاز بھی سانولی سلونی حسینہ لے اُڑی۔

عالمی مقابلہ حسن2019 لندن میں منعقد ہوا، مقابلے میں مختلف ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی۔

حسیناؤں نے اپنی دلفریب اداؤں سے شرکا کو محضوظ کیا، مگر مس ورلڈ2019 کا تاج جمیکا کی سانولی سلونی رنگت کی ٹونی این سنگھ کے سر سجا،عالمی مقابلہ حسن میں انڈیا کی حسینہ تیسرے اور فرانس کی حسینہ رنر اپ رہیں۔

ٹونی کو گزشتہ برس مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے والی میکسیکن حسینہ نے تاج پہنایا تو پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ مس ورلڈ کے فائنل کی رنر اپ مس فرانس اور مس انڈیا رہیں۔ یہ چوتھی بار ہے کہ جمیکا سے تعلق رکھنے والی حسینہ کے سر پر حسینہ عالم کا تاج سجا ہے۔ اس سے قبل 1963، 1976 اور 1993 میں جمیکا سے تعلق رکھنے والی خواتین مس ورلڈ کا اعزاز جیت چکی ہیں۔

ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ خوبصورتی کے تمام اعزاز مس ٹین امریکا، مس امریکا، مس یونیورس اور مس ورلڈ کی ونر سیاہ فام خاتون رہی ہیں۔ گزشتہ ہفتے جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی سیاہ فام دوشیزہ زوزی بینی نے مس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

مس ورلڈ کا تاج پہننے والی ٹونی نے ٹوئٹر پر اپنی خوشی دنیا بھر کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا خود پر یقین  رکھیں کہ آپ اپنے خوابوں کو حاصل کرنے کے قابل ہیں۔ انہوں نے تمام خواتین سے مخاطب ہوکر کہا یہ تاج میرا نہیں بلکہ آپ کا ہے۔

23 سالہ ٹونی آن سنگھ نے فلوریڈااسٹیٹ یونیورسٹی سے سائیکلوجی اور وومن اسٹڈی میں گریجویشن کیا ہے۔ ٹونی نے برطانوی صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا مجھے لگتا ہے میں کسی خاص چیز کی نمائندگی کرتی ہوں.

Image result for miss world

ان کا کہناتھا کہ عورت کی ایک ایسی نسل کی جو دنیا کو تبدیل کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہے۔ ٹونی نے اس موقع پر اپنی ماں کو اپنی آئیڈیل قراردیا۔

تبصرے بند ہیں.