انگور اڈہ پر اگلے دو سے تین ماہ میں آپریشنل کر دیا جائے گا، ایف بی آر ذرائع
انگور اڈہ پر اگلے دو سے تین ماہ میں آپریشنل کر دیا جائے گا، ایف بی آر ذرائع

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں31 جنوری تک توسیع

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں31 جنوری 2020 تک توسیع کردی ہے۔

ایف بی آرکی جانب سے تاریخ میں یہ توسیع ساتویں مرتبہ کی گئی ہے۔اس سے قبل 16 دسمبر کو ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 31 دسمبر تک بڑھائی تھی۔29 نومبر کو ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی تاریخ میں 16 دسمبر تک توسیع کی تھی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ شہری اب 15 جنوری تک اپنے انکم ٹیکس ریٹرن (گوشوارے) جمع کرا سکتے ہیں۔ایف بی آر کے مطابق 13 دسمبر تک 19 لاکھ ٹیکس ریٹرن جمع کرائے گئے جب کہ سال 2018 میں تقریباً 27 لاکھ ٹیکس ریٹرن جمع کرائے گئے تھے۔