پینٹا گون نےعراق میں امریکی فوج کے اڈے پرحملے کی تصدیق کی ہے۔فائل فوٹو
پینٹا گون نےعراق میں امریکی فوج کے اڈے پرحملے کی تصدیق کی ہے۔فائل فوٹو

ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کی ویڈیو

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ پاسداران انقلاب کے حملے میں80 افراد مارے گئے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق حملے میں امریکی ہیلی کاپٹرزاور دیگر جنگی ساز و سامان بھی تباہ ہوا ہے۔

ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حملہ پاسداران انقلاب کی جانب سے کیا گیا جس میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے درجنوں میزائل داغے گئے جب کہ حملے میں عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں عین الاسد،اربیل اور تاجی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے بھی عراق میں امریکی فوج کے اڈے پرحملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے ایران سے کیا گیا جس میں ایران نے عراق میں 2 فوجی اڈوں پرایک درجن سے زائد میزائل فائرکیے اورعین الاسد اور اربیل میں دوعراقی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔