ابراہیم حیدرکے رہائشی میر حسن نے پٹرول چھڑک کر خود کوآگ لگا لی تھی۔فائل فوٹو
 ابراہیم حیدرکے رہائشی میر حسن نے پٹرول چھڑک کر خود کوآگ لگا لی تھی۔فائل فوٹو

کراچی میں غربت نے ایک اورشخص کی جان لے لی

کراچی میں غربت نے ایک اورشخص کی جان لے لی ،بچوں کے گرم کپڑوں کی فرمائش پوری نہ کرنے پر والد نے خودکشی کرلی.

ابراہیم حیدر کے رہائشی میر حسن نے پٹرول چھڑک کر خود کوآگ لگا لی،لیکن خودکشی سے پہلے وزیراعظم عمران خان کے نام خط میں مدد کی  اپیل کی تھی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدر کارہائشی میرحسن کافی عرصے سے بےروزگارتھاجس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباﺅ کا شکار تھا،گزشتہ روز بچوں نے فرمائش کی تھی کہ باباسردی شدید ہوگئی ہے آپ گرم کپڑے لادیں جس پر میرحسن نے گھرسے دورجاکر قبرستان کے قریب خودپرپٹرول چھڑک کرآگ لگالی.

اہل علاقہ نے فوری طورپر میرحسن پرگرم کپڑے ڈال کرآگ بجھانے کی کوشش کی مگراس کا جسم بری طرح جھلس چکاتھا۔

لوگوں نے میرحسن کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا،ڈاکٹروں کاکہناہے کہ میرحسن کا جسم 60 فیصدجھلس گیا ہے ،35 سالہ میرحسن سول ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا.

میرحسن نے خودکشی سے قبل وزیراعظم عمران خان کے نام خط بھی تحریرکیاہے جس میں مدد کی اپیل کی گئی تھی۔