عمران خان نے نوازشریف کی ہوٹل میں تصویرکا نوٹس لے لیا

وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی ہوٹل میں کھاناکھانے کی تصویرکا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم عمران خان نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو نوازشریف کی رپورٹس فوری منگوانے کی ہدایت کردی۔

علاج کے لیے بیرون ملک گئے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایک مرتبہ پھر لندن کے ایک ریسٹورنٹ سے تصویر سامنے آگئی ہے جس میں حسن ، حسین نواز، شہبازشریف ، سلمان شہباز اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بھی دیکھا جاسکتاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے وائرل ہونے والی تصویر کا نوٹس کے لیا،وزیراعظم نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کو ٹیلی فون کیا اوران سے پوچھا کہ باہر جاکروہ کھاناکھا رہے ہیں کیا یہ بیمار ہیں۔

وزیراعظم نے صوبائی وزیر صحت سے پوچھا کہ نوازشریف کی رپورٹس آئیں یا نہیں،عمران خان نے صوبائی وزیر کوہدایت کی کہ نوازشریف کی رپورٹس فوری منگوائیں اورحقائق عوام کے سامنے لائیں ۔

واضع رہے کہ علاج کے لیے بیرون ملک گئے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایک مرتبہ پھر لندن کے ایک ریسٹورنٹ سے تصویر سامنے آگئی ہے جس میں حسن ، حسین نواز، شہبازشریف ، سلمان شہباز اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بھی دیکھا جاسکتاہے۔

سابق وزیراعظم کی یہ تصویر سامنے آنے پر وفاقی وزیر فواد چودھری بھی خاموش نہ رہ سکے اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ” لندن کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونیوالی ملاقات کے مناظر۔۔۔ ”

انہوں نے مزید طنزکرتے ہوئےاپنی بات کو آگے بڑھایا اور لکھا کہ ” کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے اور سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں”۔

ادھر نجی ٹی ٹی وی نے شریف فیملی کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر نوازشریف اہلخانہ کے ہمراہ چہل قدمی کے لیے باہرگئے تھے ۔

فوادچوہدری کی ٹوئیٹس پر چوہدری سردار احمد نے لکھا کہ”جلنے والوں کا منہ کالا۔خوشی کی بات ہے کہ میاں محمد نواز شریف صحت مند نظرآ رہے ہیں اللہ تعالٰی میرے قائد کو مزید صحت عطا فرمائے تاکہ مخالفین کی نیندیں حرام ہوں “۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.