انجینیئر شوہرنے ڈاکٹر بیوی کو گولی مارکر خودکشی کرلی

گلستان جوہرمیں انجینیئر شوہرنے ڈاکٹر بیوی کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 14 میں واقع  ایک گھر میں شوہر نے بیوی کو گولی مارکر اپنی زندگی ختم کرلی، شوہر کی شناخت 32 سالہ رانا ہادی کے نام سے ہوئی جو انجینیئر ہے جب کہ 26 سالہ کنزیٰ احمد سرجن ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کنزیٰ اپنے میکے آئی ہوئی تھی جہاں شوہرنے بیوی پر فائرنگ کی اور پھر بعد میں خود کو بھی گولی مارلی۔

واقعے کے بعد دونوں میاں بیوی کو اسپتال منتقل کیا گیا، دونوں کے سر پر گولیاں لگی تھیں، کنزیٰ احمد تو اسپتال لانے سے پہلے ہی جاں بحق ہوچکی تھیں تاہم رانا ہادی نے دوران علاج دم توڑا۔

تبصرے بند ہیں.