کیاکراچی میں70 سال کا ریکارڈ ٹوٹنے والا ہے؟

کیا آئندہ ہفتے کراچی میں گزشتہ70 سال کا ریکارڈ ٹوٹنے والا ہے ۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیاہے کہ آئندہ ہفتے کراچی گزشتہ 70 سالہ تاریخ کے سرد ترین دن کا سامنا کرے گا۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اتوار کوصوبائی دارالحکومت میں مغربی موسمی نظام کے داخل ہونے کاامکان ہے جس سے کراچی کا درجہ حرارت 3ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سسٹم کے باعث کراچی میں سردی کی شدید لہرآئے گی اورگہرے بادل چھانے کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت تین ڈگری تک گرسکتا ہے جو 1950کے3اعشاریہ3ڈگری کا70 سالہ ریکارڈ توڑسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.