حکومت کا ایک بار پھر10 لاکھ مرغیاں تقسیم کرنے کا اعلان

محکمہ زراعت و لائیو اسٹاک کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیشنل ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے گھریلو مرغبانی پروگرام کے تحت آئندہ چارسال میں صوبہ بھر بشمول ضم شدہ اضلاع میں دس لاکھ مرغیاں تقسیم کی جائیں گی۔

ہمارے نمائدے کے مطابق اس کے لیے ہر سال تقریباً چالیس ہزار یونٹ فارم تقسیم کیے جانے تھے مگر عوام میں اس پروگرام کی افادیت اور مقبولیت کی وجہ سے پچھلے چند ماہ کے دوران تقریباً ایک لاکھ سے زائد یونٹ فارم وصول کیے جاچکے ہیں،5 دیسی مرغیاں اورایک مرغے پرمشتمل سیٹ 1050 روپے کی رعایتی قیمت پر فراہم کیا جارہاہے۔

ترجمان کا کہناہے کہ عوام میں اس کی توقع سے بڑھ کر پذیرائی کی وجہ سے چار سالہ ہدف دو سال میں ہی پورا ہونے کی توقع ہے جس کی وجہ سے حکام بالا سے درخواست کریں گے کہ اس پروگرام کو مزید بڑھانے کے لیے گھریلو مرغبانی کے لیے یونٹس کی تعداد کو دگنا کردیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.