اسحاق ڈارکی گلبرگ میں گھرکی نیلامی کااشتہارجاری

سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈارکی گلبرگ میں جائیدادنیلامی کااشتہارجاری کر دیا گیا۔ اسحاق ڈار کی کوٹھی کی سرکاری بولی 18 کروڑ 50 لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی گلبرگ میں جائیدادنیلامی کااشتہارجاری کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق نیلامی 28 جنوری کو 12 بجے ہوگی۔

12 کمروں پرمشتمل 4 کنال 17 مرلہ کوٹھی نیلام کی جائےگی،اسحاق ڈار کی کوٹھی کی سرکاری بولی 18 کروڑ 50 لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.