کراچی میں روٹی اورنان کا وزن اور قیمت مقرر

کراچی کے مختلف علاقوں میں روٹی کی الگ الگ قیمتوں کی شکایات کے بعد کمشنرکراچی نے روٹی کی وزن کے حساب سے ایک ہی قیمت مقررکردی ۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  روٹی کی قیمت اس کے وزن کے مطابق ہو گی یعنی 120 گرام پیڑے کا تندوری نان 10 روپے اور 110 گرام پیڑے کی تندوری روٹی یا چپاتی 8 روپے کی ہو گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ روٹی کی مذکورہ قیمت کراچی کے تمام اضلاع میں نافذ ہوگی۔

کمشنر کراچی کی ہدایت کے مطابق تندور مالکان ڈیجیٹل وزن کرنے کی مشین اپنی دکان یا تندور پر نمایاں جگہ پر رکھیں گے اور نئی سرکاری قیمت کی فہرست دکان میں نمایاں جگہ پر آویزاں کریں گے۔اس کے علاوہ اَن ڈیگریڈیبل پلاسٹک بیگز میں روٹی کی فروخت بھی منع قرار دی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.