پاک فوج کے نئے ترجمان میجر جنرل بابرافتخار کون ہیں؟

میجر جنرل بابرافتخارکو ڈی جی آئی ایس پی آر مقررکر دیا گیا ہے جبکہ میجرجنرل آصف غفور کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں جی او سی اکاڑہ تعینا ت کردیا گیا ہے۔

فصیلات کے مطابق میجر جنرل بابرافتخارڈی جی آئی ایس پی آر تعینات ہونے سے پہلے آرمڈ ڈویژں کی کمانڈ کر رہے تھے ، ان کا تعلق آمڈ کور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے انہوں نے 1990 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا ۔

میجرجنرل بابرافتخارکمانڈاینڈاسٹاف کالج کوئٹہ سےگریجویٹ ہیں جبکہ اس کے علاوہ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور اردن کے رائل کمانڈاینڈاسٹاف کالج سے بھی گریجویٹ ہیں ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخاردوران ملازمت کمانڈاینڈاسٹاف پوزیشنزکاوسیع تجربہ رکھتے ہیں وہ بریگیڈمیجر،انفنٹری کے بریگیڈیئراسٹاف کے عہدے پرتعینات رہے۔

جنرل بابرافتخارنے آپریشن ضرب عضب میں انفنٹری اورآرمڈبریگیڈکی بھی کمانڈکی۔میجر جنرل بابرافتخارایک حسین شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں ان کے چار بچے ہیں اور وہ بہت اچھی گالف بھی کھیلتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.