خالد مقبول صدیقی نےاستعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا

وزیراعظم عمران خان کی کابینہ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر بھجوا دیا ہے۔

انہوں ںے اپنا استعفیٰ اعلان کے چوتھے روز بھیجا ہے۔ وہ بحیثیت وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کابینہ میں شامل تھے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گزشتہ اتوار کے دن ایک پریس کانفرنس میں وفاقی وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

انتہائی ذمے دار ذرائع کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم ہاؤس کو بھیج دیا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اسے فوری طور پرمنظورکیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.