کورنگی میں فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چمڑا چورنگی کے قریب واقع  ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

فائر بریگیڈ حکام کی جانب سے آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں موقع پر بھجوا دی گئی ہیں جوآگ بھجانے میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہناہے کہ لانڈھی،نیپا ہائیڈرنٹس پرایمر جسنی لگا دی گئی ہے تاکہ آگ بھجانے والی گاڑیوں کو فوری پانی فراہم کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کرجاں بحق ہوا ہے۔فیکڑی مالک کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت فیکٹری بند تھی اور ملازمین نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.