اسد عمر کا سندھ میں مقامی حکومت کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیراسد عمرنے پیپلز پارٹی کی سندھ میں مقامی حکومت کے خلاف نہایت ہی بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کردیاہے۔

اسد عمر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” کل وزیراعظم کی سربراہی میں کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ میں سندھ کے مقامی حکومت کے نظام کے خلاف اپیل دائر کرے گی کیونکہ یہ قانون آئین کے مطابق عوام کو مقامی سطح پر سیاسی، انتظامی اور مالی طور پر با اختیار نہیں کرتا۔“

تبصرے بند ہیں.