کموڈور محمد فیصل عباسی کی ریئرایڈمرل کے عہدے پرترقی

پاک بحریہ کے کموڈور محمد فیصل عباسی کو ریئرایڈمرل کے عہدے پرترقی دے دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئرایڈمرل محمد فیصل عباسی نے 1991 میں پاک بحریہ کی آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

ریئرایڈمرل محمد فیصل عباسی پاکستان نیوی وارکالج لاہوراور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔

ریئرایڈمرل محمد فیصل عباسی پاک بحریہ میں کمانڈ اوراسٹاف کی متعدد اہم ذمے داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.