پی آئی اے اور غیر ملکی ایئرلائن کے طیارےخوفناک حادثے سے بچ گئے

فضائی حدودمیں دو مسافر طیارے خوفناک حادثے سے بچ گئے۔پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے اور ایک غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے۔

پی آئی کی پرواز اسلام آباد سے کراچی آ رہی تھی جبکہ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز نواب شاہ کی فضائی حدود سے گزر رہی تھی۔

نجی ٹی وی کے مطابق دونوں پائلٹس کی حاضر دماغی نے ایک خوفناک سانحے سے بچالیا،واقعہ کا پتہ چلتے ہی مبینہ غفلت پرایئرکنٹرولرکو معطل کردیاگیاجبکہ تینوں اے ٹی سیز کو بھی ہٹا دیاگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلیٰ حکام نے معاملے پرکارروائی کا آغازکرتے ہوئے تینوں ایئرٹریک کنٹرولرزکے خلاف کارروائی بھی شروع کردی۔

تبصرے بند ہیں.