لڑکی سے زیادتی۔جوڈیشل مجسٹریٹ سیہون معطل

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سیہون میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ سیہون امتیاز حسین بھٹو کو معطل کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے ذرائع کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ سیہون امتیازحسین بھٹو کو مس کنڈکٹ کی بنیاد پر معطل کیا گیا ہے اورانہیں سندھ ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر سیشن جج نے معاملے کی انکوائری کی اوراپنی رپورٹ میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے فوری طور پر جوڈیشل مجسٹریٹ کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی۔

متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا تھا کہ جج نے اپنے چیمبر میں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.