آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات

سابق صدر آصف علی زرداری سے جمعیت علمائے اسلام جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری سے کراچی کے نجی ہسپتال میں ملاقات کی۔ مولانا فضل الرحمن نے آصف علی زرداری سے ان کی خیریت دریافت کی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگوکی۔

خیال رہے کہ 11 دسمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں طبی بنیادوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض سابق صدرکی ضمانت منظورکی تھی۔ضمانت پر رہائی کے بعد سے سابق صدر کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.