روسی کمپنی کی مردوں کو دوبارہ زندہ کرنے کیلیے بکنگ

روس میں ایک کمپنی مرنے والوں کا دماغ منفی 196 ڈگری پر منجمد کردیتی ہے تاکہ مستقبل میں اگر ایسی کوئی ٹیکنالوجی تیارہوجائے،جو یہ دماغ دوبارہ فعال بنا سکے تو مریض کو دوبارہ زندگی مل جائے۔

الیکسائی ورونینکوف نے 70 برس کی عمر میں فوت ہو جانے والی اپنی والدہ کا دماغ منجمد اور ذخیرہ کروا دیا وہ اب اس سائنسی پیش رفت کے انتظار میں ہے، جب سائنس اس کی والدہ کو دوبارہ زندہ کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

روسی کمپنی کریو روس ماسکو کے نواح میں مائع نائیٹروجن سے بھرے کئی میٹراونچے میناروں میں یہ دماغ اورانسانی جسم ذخیرہ کردیتی ہے۔ منفی 196 ڈگری سینٹی گریڈ یا منفی 320 ڈگر فارن ہائیٹ پر لاشوں اور دماغوں کو منجمد کرکے رکھ چھوڑنے کے درپردہ دعویٰ یہ ہے کہ اس طرح لاشیں محفوظ رہیں گی اورایک روزانہیں دوبارہ زندہ کرلیا جائے گا، مگرفی الحال سائنس کے پاس ایسے شواہد موجود نہیں، جو ان دعووں کو حقیقت قرار دے سکیں۔

ناسا کے انٹرن نے دو سورج والی دنیا دریافت کر لی انسانی اعضا والے جانوروں کی تیاری کی اجازت دے دی گئی الیکسائی ورونینکوف تاہم پرامید ہیں اور خود بھی مرنے کے بعد اپنی لاش اور دماغ منجمد کروانا چاہتے ہیں،میں نے ایسا اس لیے کیا کیوں کہ ایک تو یہ تنصیب ہمارے بہت قریب تھی اور میں نے سوچا کہ فقط اسی طرح یہ امکان ہے کہ میں اپنی والدہ سے مستقبل میں دوبارہ مل سکوں۔

دوسری جانب روس کی اکیڈمی آف سائنسز سوڈو سائنس کمیشن کے سربراہ اویگنی الیگزنڈروف کا کہنا ہے، یہ ایک سراسر تجارتی شے ہے جس کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک خام خیالی ہے جو لوگوں کو مرنے کے بعد زندہ کرنے اورایک ابدی زندگی کی امید سے جڑی ہے۔ کریو روس کمپنی کی ڈائریکٹر والیریا ودالووا نے سن 2008 میں اپنے مر جانے والے کتے کو اسی طریقے سے منجمد کروا دیا تھا۔

ودالووا کا کہنا ہے کہ ایک روز انسان ایسی ٹیکنالوجی تیارکرلے گا کہ مردوں کو زندہ کیا جا سکے۔ ظاہر ہے ایسی ٹیکنالوجی تیارکرلیے جانے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

کریو روس کمپنی کے مطابق بیس ممالک سے تعلق رکھنے والے سنکڑوں افراد نے مرنے کے بعد اپنے اجسام اسی طریقے سے منجمد اور ذخیرہ کرنے کی درخواستیں دے رکھی ہیں۔ روسی ادارہ برائے شماریات کے مطابق روس میں اوسط ماہانہ تنخواہ سات سو ساٹھ امریکی ڈالرکے برابر ہے۔

یہ کمپنی روسی باشندوں سے مکمل جسم منجمد اور ذخیرہ کرنے کے لیے 26 ہزارڈالراور صرف دماغ ذخیرہ کروانے کے لیے 15 ہزار ڈالروصول کرتی ہے،غیر روسی باشندوں کے لیے معاوضہ اس سے بھی  زیادہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.