گیس کے نرخوں میں اضافے سے متعلق سمری مؤخر

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ترکش کمپنی کارکے کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدے کی منظوری دیدی ہے جس سے پاکستان کے ذمے 1.2 ارب ڈالرکے واجبات معاف ہوں گے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں چھ نکاتی ایجنڈے پرغورکیا گیا۔ اجلاس میں گیس کے نرخوں میں اضافے سے متعلق سمری  کو مؤخرکردیا گیا ہے۔

اجلاس میں ای گورننس پروگرام کیلئے 10 کروڑ اور دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے خاندانوں کیلیے 8 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔

پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی فنڈز کے قیام کیلیے 1 کروڑ ڈالر منظورکیے گئے جو کہ عالمی بینک کے تعاون سے قائم کیا جا رہا ہے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے شیئرزکی نیلامی کیلیے سمری بھی منظورکرلی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.