پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری تیار

اوگر نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری بھجوائی ہے جس میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات میں حقیر سی کمی کی تجویز کی گئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری حکومت کو بھیجی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ10 پیسے اضافے کی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے 47 پیسہ مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگراکی سمری میں پیٹرول کو 6 پیسے جبکہ مٹی کا تیل66 پیسے سستاکرنے کی بھی تجویزدی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.