مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 249 ارب روپے ہوگئی
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 249 ارب روپے ہوگئی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی ۔ 1221.55 پوائنٹس کی مندی کے بعد انویسٹرز کے 180 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق حصص مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال تیسرے ہفتے میں بھی داخل ہو گئی ہے، گزشتہ دو ہفتوں میں مسلسل مندی رہنے کے بعد تیسرے ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انڈیکس میں 1221.55 پوائنٹس گراوٹ دیکھی گئی۔ مندی کے باعث 12 حدیں گر گئیں۔ گرنے والی حدوں

شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے دوران مندی نے اسٹاک مارکیٹ کو جکڑے رکھا تھا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے دوران 93.79 پوائنٹس، دوسرے روز 240 پوائنٹس، تیسرے روز 400 پوائنٹس گرا جبکہ چوتھے روز کے دوران صرف چار پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی، تاہم کاروباری آخری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر 272.56 پوائنٹس کی مندی آئی اور انڈیکس 41630.94 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

آج کاروبار کا آغاز ہی غیر یقینی صورتحال کے باعث ہوا، پہلے دو گھنٹوں کے دوران انویسٹرزکی ٹریڈنگ میں عدم دلچسپی دیکھنے میں آئی جس کے باعث پہلے ہی دو گھنٹوں کے دوران 600 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی اورانڈیکس کی 41 ہزارکی نفسیاتی حد گرگئی تھی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے باعث مندی چھائی رہی اور انویسٹرز کی طرف سے شیئرز فروخت کرنے کو ترجیح دی۔ ایک موقع پر انڈیکس 40233.64 پوائنٹس کی نچلی ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 1221.55 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، مندی کے بعد انڈیکس 40409.38 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

آج پورے دن کاروبار میں 3.02 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 15 کروڑ 1 لاکھ 12 ہزار 310 شیئرز کا لین دین ہوا، سرمایہ کاروں کے 180 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔