بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم آج ہوٹل میں آرام کرے گی۔فائل فوٹو
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم آج ہوٹل میں آرام کرے گی۔فائل فوٹو

 بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریزکھیلنے کے لیےاسلام آباد پہنچ گئی ۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم ذاکر خان نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔

بنگلہ دیش ٹیم کو سخت ترین سیکیورٹی میں ہوٹل لے جایا گیا، مہمان ٹیم قطرائیرلائن کے ذریعے اسلام آباد پہنچی۔

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم آج ہوٹل میں آرام کرے گی جبکہ کل پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔

سیریزکی ٹرافی رونمائی بھی کل پنڈی اسٹیڈیم میں ہوگی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

بنگلہ دیشی ٹیم نے کورونا وائرس احتیاطی تدابیر کے تحت ماسک پہن کرسفرکیا۔دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔