خاتون نے قطر ایرویز کے کیبن عملہ کی مدد سے بچہ کو جنم دیا۔فائل فوٹو
خاتون نے قطر ایرویز کے کیبن عملہ کی مدد سے بچہ کو جنم دیا۔فائل فوٹو

تھائی لینڈ کی خاتون نے جہاز میں بچے کو جنم دیدیا

دوحہ سے بنکاک جانے والے طیارہ میں تھائی لینڈ کی ایک خاتون نے بچہ کو جنم دیا۔

پرواز کے دوران خاتون کی طبعیت خراب ہوگئی، طیارہ کو کولکتہ میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔ خاتون نے قطر ایرویز کے کیبن عملہ کی مدد سے بچہ کو جنم دیا۔

عہدیدار نے بتایا کہ خاتون کو ایک خانگی ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں زچہ اور بچہ دونوں کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔ طبی ترجیحی بنیاد پرطیارہ نے کولکتہ میں علی الصبح ایمرجنسی لینڈنگ کی۔