پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی سب سے کامیاب باﺅلر رہے۔فائل فوٹو
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی سب سے کامیاب باﺅلر رہے۔فائل فوٹو

بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 233 رنزپر ڈھیر ہو گئی

بنگلہ دیش اورپاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی باﺅلرزکی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 233 رنزبنا کرآﺅٹ ہوگئی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جو233 رنز بنا کرآﺅٹ ہو گئی۔

بنگال ٹائیگرزکی جانب سے محمد متھون نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال 3، سیف حسین 0، نجم الحسین 44، مومن الحق 30، محمود اللہ 25، لٹن داس 33، تیج الاسلام 24 اور روبیل حسین 1 اسکور بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے انتہائی عمدہ باﺅلنگ کے ذریعے 53 رنزکے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فاسٹ باﺅلر محمد عباس اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جبکہ حارث سہیل 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔