ڈرائیور مجھے مردہ سمجھ کرکلینک کے باہر پھینک کرفرارہوگیا تھا۔فائل فوٹو
ڈرائیور مجھے مردہ سمجھ کرکلینک کے باہر پھینک کرفرارہوگیا تھا۔فائل فوٹو

سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور نے کفیل کی بیٹی کو زخمی کردیا

سعودی عرب میں ایک پاکستانی ڈرائیور نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش میں ناکامی پرکفیل کی بیٹی کو تیز دھار چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق صوبہ مکہ میں فجرکے بعد ایک پولی کلینک کے باہر لہولہان لڑکی زخمی حالت ملی جسے فوری طبی امداد دے کربچالیا گیا،لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ گاڑی میں الشرائع محلہ میں واقع گھر آرہی تھی کہ ڈرائیورنے راستہ بدل لیا اورگاڑی کو ویران علاقے میں لے گیا جہاں جنسی طور پرہراساں کرنے کی کوشش کی۔

لڑکی نے مزید بتایا کہ ڈرائیور نے زبردستی کرنے کی کوشش کی اورمیری جانب سے مزاحمت کا سامنا ہونے پرچھری کے وارکیے جس سے میں لہولہان ہوگئی، ڈرائیور مجھے مردہ سمجھ کرکلینک کے باہر پھینک کرفرارہوگیا۔

پولیس نے بیان قلم بند کرنے کے فوری بعد چھاپہ مار کارروائی میں ڈرائیورکو نشے کی حالت میں گرفتارکرلیا، ڈرائیورکا تعلق پاکستان سے ہے۔