بنگلا دیش سے شکست پر بھارتی کھلاڑی آپے سے باہر

انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کھانے کے بعد بھارتی کھلاڑی آپے سے باہرہو گئے اور بنگلا دیشی کھلاڑیوں کے ساتھ جھگڑے پراترآئے۔

جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلا دیش نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ورلڈ چیمپئن بننے پر بنگلا دیشی کھلاڑی میدان میں جشن منا رہے تھے جو بھارتی کھلاڑیوں کو کسی صورت نہ بھایا اور بھارتی کھلاڑی آپے سے باہرآ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی کھلاڑی جشن مناتے بنگلا دیشی کھلاڑیوں سے الجھ رہے ہیں۔اس سے پہلے کے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا جھگڑا الجھتا گرائونڈ اسٹاف نے فوری طور پر پہنچ کر پیچ بچائو کرایا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو علیحدہ کیا۔

Embedded video

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے جیت کا جشن مناتے ہوئے جوش میں آکر بھارتی کھلاڑیوں کو گالیاں دیں جس کے بعد جھگڑا ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.