شامی فوج کا ترک فوجی اڈے پرحملہ۔5اہلکارہلاک،5زخمی

شام میں اتحادی افواج نے تفتناز ایئر بیس پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں ترک فوج کے 5 اہلکار ہلاک اور5 شدید زخمی ہوگئے جواباً ترک فوج نے بھی شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں داعش جنگجوؤں کے ساتھ معرکے کے آخری ٹھکانے ادلب میں ترک فوجیوں کے زیراستعمال تفتنازایئر بیس پر شامی فوج نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ترک وزارت دفاع نے شامی فوج کے حملے میں 5 ترک فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جوابی کارروائی میں سراقب کے علاقے میں شامی فورسزکے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے ترک فوجیوں کو ہیلی کاپٹرکے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ترکی اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ روسی اور شامی فوج سے ضرور لے گا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 3 تاریخ کو بھی شامی فورسزکے حملے میں 8 ترک فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کے جواب میں کی گئی کارروائی میں ترک فوج نے درجنوں شامی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.