جعلی اکاؤنٹس کیس میں عبدالغنی مجید کی ضمانت منظور

جعلی اکاؤنٹس کیس میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کے صاحبزادے عبدالغنی مجید کی ضمانت منظورکرلی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 10 کروڑ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی۔عبدالغنی مجید کی ضمانت طبی بنیادوں پر فاضل عدالت کے ججز جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس فیاض احمد جندران پر مشتمل دو رکنی بینچ نے منظورکی۔

عدالت کا کہنا ہے کہ عبدالغنی مجید اسلام آباد کے اسپتال میں زیرعلاج رہیں گے اورہرپیشی پرپیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں اومنی گروپ کے سربراہ اور آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید اور ان کے صاحبزادے عبدالغنی مجید کو سپریم کورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جب کہ زرداری کے ایک اور قریبی ساتھی نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی بھی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں۔

اسی کیس میں تشکیل دی گئی جے آئی ٹی میں سابق صدرآصف زرداری اوراُن کی ہمشیرہ فریال تالپور پیش ہوچکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.