وزیراعظم مولانا فضل الرحمن کے خلاف مقدمہ بنا کردکھائیں۔اسعد محمود

وزیراعظم عمران خان کے مولانا فضل الرحمن کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے بیان پرجمعیت علمائےاسلام کے سربراہ کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود کا رد عمل بھی سامنے آ گیاہے۔

قومی اسمبلی میں اسعد محمود نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مولانا فضل الرحمن کے خلاف آرٹیکل چھ کا مقدمہ بنا کردکھائیں، ہم پرغداری کا مقدمہ بنانے والے خود کیا کرتے رہے ہیں؟۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں ریاستی اداروں کے خلاف بات کرچکے ہیں،ایران میں ملک کے خلاف بات کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم منتظر ہیں کہ حکومت کب جرات کرے گی اور مولانا فضل الرحمن کے خلاف مقدمہ بنائے گی ۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کچھ دیر قبل صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی تجویزدی ہے۔

عمران خان کے مطابق فضل الرحمن نے خود کہا کہ وہ کسی ایجنڈے کے تحت حکومت گرانے آئے تھے اورانہیں جمہوری حکومت گرانے کا کہا گیا تھا۔جمہوری حکومت کیخلاف سازش پر آرٹیکل 6لگنا چاہئے۔ معلوم ہونا چاہیے کہ فضل الرحمن کو کس نے یقین دہانی کرائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.