فواد چوہدری نے غداری کے مقدمے کی حمایت کردی

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جمعیت علمائےاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف غداری کے مقدمے کی حمایت کردی۔

ٹوئٹرپراپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن نے خود اعتراف کیا کہ حکومت کو گرانے کی سازش کی اورغیر مرئی قوتوں کا کندھااستعمال کیا، لہٰذا وزیراعظم عمران خان کا کہنا کہ بغاوت کا مقدمہ ہونا چاہیے بالکل درست ردعمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائےاسلام ف کاپیپلز پارٹی اورمسلم لیگ سے فنڈنگ کا جھگڑا ہے ورنہ سب ایک ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمن کے خلاف غداری کے مقدمے کا اشارہ دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.