طلاق کے 35سال بعد جہیزکی واپسی کا دعویٰ

فیملی کورٹ میں ضعیف العمر100سالہ شخص اسماعیل کے خلاف 95سالہ معمر خاتون تاج بی بی نے جہیزکی واپسی کا دعویٰ دائرکردیا،یادرہے کہ درخواست گزارتاج بی بی کو35سال قبل اسماعیل طلاق دے چکا ہے۔

یہ دعویٰ فیملی کورٹ کے جج ثنااحسان الرحمن کی عدالت میں دائرکیاگیاہے جس پر فاضل جج نے نوٹس جاری کرتے ہوئے اسماعیل کو طلب کیا تو وہ لاٹھی پکڑے 80سالہ گواہ یحییٰ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوااور بتایا کہ وہ 35سال قبل تاج بی بی کو طلاق دے چکاہے،جو جہیزاس سے مانگا جا رہا ہے اس میں بجلی کا ہیٹر،فریج اوردیگر چیزیں شامل ہہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایسی چیزیں لکھ دی گئی ہیں جو 1960 میں تھی ہی نہیں،عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزارکے وکیل سے جواب طلب کرلیا۔

تبصرے بند ہیں.