ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘پرپابندی کے لیے درخواست دائر

ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ پر پابندی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی گئی ہے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ میں ملک کے سیاستدانوں اور میڈیا کی کردارکشی کی جا رہی ہے، اس سے بیرونی دنیا میں پاکستان کا مجموعی طورپر منفی تاثر پیدا ہورہا ہے۔ اس لیے عدالت’عہد وفا‘ نشر کیے جانے پر پابندی عائد کرے۔

واضح رہے کہ سیفی حسن کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ ’عہدِ وفا‘  4 دوستوں کی کہانی ہے، جس میں احد رضا میر، احمد علی اکبر، اسامہ خالد بٹ اور وہاج علی مرکزی کردارادا کر رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ  زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس ڈرامے کو آئی ایس پی آر کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.