ڈاکٹرزکے تحفظات نظرانداز۔ایم ٹی ایم ایکٹ مکمل شکل میں نافذ کرنے کافیصلہ

حکومت نے ینگ ڈاکٹرزکے تحفظات نظراندازکرتے ہوئے ایم ٹی ایم ایکٹ مکمل شکل میں نافذ کرنے کافیصلہ کرلیا۔وزیراعظم نے ایم ٹی آئی ایکٹ کو ہر صورت مکمل طورپرلاگو کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب اورمحکمہ صحت سے تفصیلات منگوالیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ ایکٹ مکمل طور پرنافذنہ ہونے کی کیا وجہ ہے؟تفصیلات دی جائیں۔

وزیراعظم نے وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کو ہدایت کی ہے کہ اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے اس ایکٹ کو نافذ کیاجائے،سٹیک ہولڈرزکو بتائیں ایکٹ کا مقصد ہسپتالوں کے نظام کی بہتری ہے۔

واضح رہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کا نفاذ گرینڈہیلتھ الائنس کے احتجاج کے باعث موخرکیاگیاہے۔

تبصرے بند ہیں.