سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں2ہزار روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 96ہزار3 سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابقدس گرام سونے کی قیمت  فی تولہ 1715 روپے اضافے کے بعد 82،562 ہوگئی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے، سونا 40 ڈالرفی اونس مہنگا ہوگیا ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت1684ڈالر فی اونس ہو چکی ہے۔

عالمی منڈیوں میں قیمتیں بڑھنے کا اثر پاکستان پر بھی ہوا ہے اور پاکستان میں ایک ہی دن میں سونا 2ہزار روپے مہنگا ہوگیا ہے۔پاکستان میں سونے کی نئی فی تولہ قیمت 96ہزار3 سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں شادیوں کا سیزن ہے اور شادی اور سونے کے زیورات لازم و ملزوم سمجھے جاتے ہیں،بڑھتی ہوئی قیمتوں نے کئی شادی شدہ جوڑوں کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.