نوازشریف کے گھرکے باہراحتجاج کرانے والے شخص نے معافی مانگ لی

برطانیہ میں سابق وزیرِ اعظم  نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہروں کا انتظام کرنے والے اوور سیز پاکستانی چوہدری طارق نے معذرت کرلی۔

اوورسیزپاکستانی چیئرمین پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ چوہدری طارق نے لندن میں نوازشریف کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہروں کا انتظام کرنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کے گھرکے باہر مظاہرے کرنا غلط حرکت تھی جس پرنوازشریف اور مسلم لیگ ن سے معذرت خواہ ہوں۔

واضح رہے کہ نواز شریف کے پارک لین فلیٹس کے سامنے مظاہروں میں بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی شریک ہوئے تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حامی بھی مظاہروں کا حصہ بنے۔

پارک لین فلیٹس کے سامنے مظاہروں میں نوازشریف سے مبینہ لوٹی ہوئی دولت واپس کرنے کے نعرے لگائے گئے تھے اور جس پر مظاہروں کے منتظم نے شریف خاندان سے معافی مانگ لی۔

تبصرے بند ہیں.