اسلام آباد ایئرپورٹ کی لفٹ میں خاتون کی چیخ و پکار

اسلام آباد ایئرپورٹ کی لفٹ میں ایک نوجوان کی جانب سے خاتون کو مبینہ طورپرنازیبا حرکات کا نشانہ بنایا گیا۔

ایک اخبارنے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ لفٹ میں نوجوان کی جانب سے نازیبا حرکتوں پر خاتون نے لفٹ میں شور مچانا شروع کردیا جبکہ لفٹ سے باہرآتے ہی ہی نوجوان کواے ایس ایف نے حراست میں لے لیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق خاتون کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ کے ڈیوٹی ٹرمینل منیجر کو شکایت کی گئی تھی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق خاتون نے الزام لگایا کہ نوجوان نے مجھے لفٹ میں ہراساں کیا ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی شکایت پرنوجوان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.