پنجاب کے کوچ مجاہد افضل پر بھی پانچ سال کا بین لگا دیا گیا ہے۔فائل فوٹو
پنجاب کے کوچ مجاہد افضل پر بھی پانچ سال کا بین لگا دیا گیا ہے۔فائل فوٹو

کرونا وائرس۔سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی

سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کرونا وائرس کے باعث ملتوی کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ازلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ ملائیشیا کے شہر ایپو میں 11 سے 18 اپریل تک کھیلا جانا تھا لیکن اب گیارہ اپریل سے شروع ہونے والے ایونٹ کے لیے 24 ستمبر سے 3 اکتوبر تک کی نئی تاریخیں تجویزکی گئی ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹورنامنٹ کے لیے آج ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنا تھا جب کہ کیمپ 5 مارچ کو شروع ہونا تھا۔

ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے ہاکی ٹیم کے لیے نئی سرگرمیوں کے بارے میں سوچ بچار کر رہے ہیں اور اگلے ایک دو روز میں نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔