لاہور قلندرز کے 3غیر ملکی کھلاڑی داغ مفارقت دے گئے

پی ایس ایل سیمی فائنل سے قبل لاہور قلندرز کے 3 کھلاڑی کرس لین، ڈیوڈ ویزے اور سیکوگے پرسنا اپنے اپنے وطن روانہ ہوگئے۔

تیزی سے پھیلتے ہوئے کرونا وائرس نے پاکستان سپر لیگ کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے، پی ایس ایل سیمی فائنل سے قبل لاہور قلندرز کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور ٹیم میں شامل 3 اہم کھلاڑی وطن روانہ ہوگئے ہیں جن میں کرس لین، ڈیوڈ ویزے اور سیکوگے پرسنا شامل ہیں۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کے وطن جانے کے بعد لاہور قلندرزنے عابد علی اورآغا سلمان کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.