جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریزکیاجائے۔الیکس ہیلز

انگلینڈکے مایہ نازبلے بازاور پی ایس ایل سیزن فائیو میں کراچی کنگزکے اوپننگ بیٹسمین الیکس ہیلز نے ان کے کروناوائرس کا شکار ہونے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کردی۔

ایک خلیجی اخبارنے دعویٰ کیا تھا کہ الیکس ہیلزکے کرونا وائرس سے متعلق ٹیسٹ کیے گئے جو مثبت آئے۔

الیکس ہیلز نے اپنے بارے میں پھیلنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ جھوٹ ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپردیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کیاجائےیہ رویہ خطرناک ہے۔

الیکس ہیلز نے یہ ردعمل صحافی اجمل جامی کی جانب سے کی گئی ایک پوسٹ کے جواب میں دیا۔انہوں نے کہا کہ ان کا کرونا کا کوئی ٹیسٹ مثبت نہیں آیا وہ بلکل خیریت سے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.